آذربائیجان اور جرمنی کے تعلقات میں نئی پیش رفت
باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کا جرمنی کا سرکاری دورہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں آذربائیجان اور جرمنی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کے لیے اسٹریٹجک ایجنڈے سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط، آذربائیجان۔جرمنی بزنس کونسل کے قیام اور صدر الہام علی یف اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے بیانات کو نمایاں کوریج دی گئی۔جرمن دفتر خارجہ کے مشرقی یورپ، جنوبی قفقاز اور بحیرہ اسود تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر نکلاس ویگنر نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر آذربائیجان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کے لیے اسٹریٹجک ایجنڈے سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کو سراہا۔نکلاس ویگنر نے لکھا کہ آج جرمنی اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط تعلقات کو اسٹریٹجک ایجنڈے کے ذریعے مزید مستحکم کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے اور آرمینیا اور آذربائیجان کے تعلقات میں پیدا ہونے والی تاریخی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ مشترکہ اعلامیے کا مکمل متن بھی شیئر کیا۔