ترکیہ خبر

مولانا ادریس کی شہادت پر مفتی تقی عثمانی کا سخت ردعمل

مولانا ادریس کی شہادت پر مفتی تقی عثمانی کا سخت ردعمل


اسلام آباد( ترکیہ خبر)وفاق المدارس کے صدر اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے سنگدل افراد جنہوں نے انہیں شہید کیا، وہ نہ مسلمان کہلانے کے مستحق ہیں اور نہ ہی انسان کہلانے کے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا ادریس جیسے جید عالم دین کا قتل ایک بڑا سانحہ ہے، تاہم وہ خود شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے ہیں، جبکہ قوم ایک قیمتی دینی و قومی اثاثے سے محروم ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ مولانا محمد ادریس کو گزشتہ روز چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں نامعلوم دہشت گردوں نے حملے میں شہید کر دیا تھا، جبکہ اس واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔