ترکیہ خبر

لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم وفاق میں آواز اٹھائے: شرجیل میمن

لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم وفاق میں آواز اٹھائے: شرجیل میمن

کراچی( ترکیہ خبر)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کا حصہ ہے اور اسے کابینہ میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھانا چاہیے۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاقی سطح پر کسی بھی اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مؤثر انداز میں نہیں اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو چاہیے کہ وہ وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف آواز بلند کرے۔شرجیل میمن نے بجلی کے اداروں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنی نااہلی چھپانے کے لیے غیر آئینی اقدامات کر رہی ہیں اور ریکوری میں ناکامی کے بعد عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں 12، 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جو قابل قبول نہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر سندھ کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے۔