میڈرڈ میں ’مادرِ فطرت‘ عالمی فن نمائش کا افتتاح
میڈرڈ( تر کیہ خبر) میڈرڈ میں پونس فاؤنڈیشن میں ’مادرِ فطرت‘ کے نام سے بین الاقوامی فن نمائش کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں حیدر علی یف فاؤنڈیشن کی نائب صدر لیلیٰ علی یوا، اَرزو علی یوا، اسپین میں تعینات سفارتی نمائندوں، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور مقامی برادری کے ارکان نے شرکت کی۔حیدر علی یف فاؤنڈیشن کی نائب صدر اور عوامی اتحاد آئیڈیا کی بانی لیلیٰ علی یوا کی کاوش سے منعقد ہونے والی ’مادرِ فطرت‘ نمائش میں مختلف ممالک اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے فن پارے پیش کیے گئے ہیں۔ نمائش کا مقصد انسان اور فطرت کے باہمی تعلق کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کی اہمیت کو نمایاں کرنا ہے۔یہ منصوبہ پہلی مرتبہ 2024ء میں باکو کے حیدر علی یف مرکز میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کی 29ویں فریقین کانفرنس کے موقع پر پیش کیا گیا تھا۔بعد ازاں نمائش نے بین الاقوامی حیثیت اختیار کی اور اسے منامہ، روم، لندن، تبلیسی، برلن، تیرانا، جنیوا اور ریگا میں بھی پیش کیا گیا۔اب حیدر علی یف فاؤنڈیشن اور اسپین میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی مشترکہ کوششوں سے یہ نمائش میڈرڈ میں منعقد کی جارہی ہے۔