ماسکو کا امریکی صدر کی ایران کو دی گئی دھمکی پر تشویش کا اظہار

22 گھنٹے قبل
ماسکو کا امریکی صدر کی ایران کو دی گئی دھمکی پر تشویش کا اظہار

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)ماسکو نے امریکی صدر کی ایران کو دی گئی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔کریملن کے جاری بیان کے مطابق خطے کی صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے اور پورا مشرقِ وسطیٰ عدم استحکام کی لپیٹ میں ہے، جس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے صورتحال کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب امریکی قیادت نے پہلے دی گئی مہلت میں مزید وقت کا اضافہ کر دیا ہے اور نئے وقت کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے کشیدگی میں وقتی کمی یا مزید اضافہ دونوں امکانات موجود ہیں، جبکہ عالمی برادری کی نظریں آئندہ اقدامات پر مرکوز ہیں۔