ترکیے خبر

ماسکو کے فضائی دفاعی نظام نے مزید تین ڈرون تباہ کر دیے

ماسکو کے فضائی دفاعی نظام نے مزید تین ڈرون تباہ کر دیے

باکو( ترکیہ خبر)روس کے دارالحکومت ماسکو کے فضائی دفاعی نظام نے مزید تین بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (ڈرونز) مار گرائے ہیں۔آذربائیجان کی خبر رساں ایجنسی اے زیڈ ای آر ٹی اے سی کے مطابق یہ اطلاع ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔انہوں نے بتایا کہ “تین ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے اور ہنگامی خدمات کے ادارے تباہی کے مقامات پر کام کر رہے ہیں”۔اس سے قبل میئر نے بتایا تھا کہ ماسکو کی جانب آنے والے آٹھ ڈرونز کو بھی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔