تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر شدید میزائل حملے کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں کم از کم 20 دھماکے سنے گئے اور متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔ شہریوں میں خوف اور پریشانی پھیل گئی ہے جبکہ ہنگامی خدمات الرٹ پر ہیں۔دوسری جانب امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کے لیے مزید 5 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ہزاروں میرینز کو خطے میں بھیجنے کا فیصلہ سینٹرل کمانڈ کی درخواست پر کیا ہے، تاکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکا اپنی فورسز کی تیاری کو یقینی بنا سکے۔
ایران کی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں آگ کے شعلے بلند
3 ہفتے قبل