معدنیات و دھات سازی کا ترقیاتی پروگرام 2030 تک مکمل ہوگا: الہام علی یوف
باکو( تر کیہ خبر)صدر الہام علی یوف نے کہا ہے کہ معدنیات اور دھات سازی کی صنعت کی ترقی سے متعلق ریاستی پروگرام چار سال میں مکمل کیا جائے گا۔ریاستی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر الہام علی یوف نے معدنیات و دھات سازی کی صنعت کے ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس میں کہا کہ پروگرام پر 2027 سے 2030 تک مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیا پروگرام ملک کے مختلف علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق حکومتی ترجیحات اور آئندہ کے لائحہ عمل کی بھی عکاسی کرتا ہے۔