ترکیہ خبر

مشرق وسطیٰ نازک مرحلے پر، امن کا موقع ضائع نہ کیا جائے:اطالوی وزیر اعظم

مشرق وسطیٰ نازک مرحلے پر، امن کا موقع ضائع نہ کیا جائے:اطالوی وزیر اعظم

 اٹلی( مانیٹرنگ ڈیسک)اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور امن کا ایک کمزور موقع موجود ہے جسے سنجیدگی سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔اطالوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی بھرپور مذمت کی جائے گی اور خطے میں استحکام کے لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اٹلی اور یورپی یونین کے لیے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کی بحالی نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ عالمی تجارت اور معیشت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔جارجیا میلونی نے مزید کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ کا بحران دوبارہ شدت اختیار کرتا ہے تو یورپ کو مالیاتی نظم و ضبط کے قوانین میں عارضی نرمی پر بھی غور کرنا پڑ سکتا ہے تاکہ ممکنہ اثرات سے نمٹا جا سکے۔