اسلام آباد ( تر کیہ خبر) وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی، جس میں اہم قومی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور خطے میں امن کے قیام کیلئے جاری کوششوں پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ سندھ کے انتظامی و ترقیاتی امور سے بھی آگاہ کیا۔دریں اثنا گورنر سندھ نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی، جس میں گورننس، معاشی ترقی اور عوامی فلاح کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اسحاق ڈار نے نہال ہاشمی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کامیاب مدت کار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ وفاقی حکومت نے صوبوں میں ترقی اور پیشرفت کیلئے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔