لاہور( ترکیہ خبر)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کر کے انہیں سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکی اڈے ان کے لیے نقصان کا باعث بن رہے ہیں، جبکہ پاکستان ثالثی کے ذریعے دنیا کو بڑی جنگ سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اگر جاری رہے تو یہ عالمی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں اور دیگر طاقتیں بھی اس میں شامل ہو سکتی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک سابق حکومت کے دور میں متاثر ہوا اور اب تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے مختلف حکومتوں کی پالیسیوں میں تسلسل موجود ہے جبکہ مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کے مسائل تاحال حل طلب ہیں۔
عمران خان کو رہا کر کے انہیں سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے:مولانا فضل الرحمان
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان