ابوظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ سے رابطہ کیا اور غزہ کی موجودہ صورتحال، علاقائی امور اور امریکا-یو اے ای کے سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماں نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اسی دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی رابطہ کیا اور علاقائی صورتحال اور مشترکہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔