پشاور( ترکیہ خبر) آپریشن غضب للحق کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران دہشت گرد حملوں میں مارچ کے مقابلے میں 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اپریل میں ملک بھر میں دہشت گردی کے 85 واقعات پیش آئے جبکہ مارچ میں یہ تعداد 146 تھی۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران اپریل میں 224 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپریل میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں 67 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مارچ میں یہ تعداد 106 تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 28 سکیورٹی اہلکار، 37 شہری اور امن کمیٹی کے 2 ارکان شامل ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران مختلف دہشت گرد حملوں میں 100 افراد زخمی ہوئے جن میں 54 شہری اور 46 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔