لائیو ایکشن ’موانا‘ کی شروعات توقعات سے کم، پہلے ہفتے میں 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس

لائیو ایکشن ’موانا‘ کی شروعات توقعات سے کم، پہلے ہفتے میں 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس

 انقرہ( کلچر ڈیسک) والٹ ڈزنی کمپنی کی لائیو ایکشن فلم "موانا" نے شمالی امریکا کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر جگہ تو بنا لی، تاہم افتتاحی ہفتے میں فلم کی کمائی توقعات سے کم رہی۔اسٹوڈیو کے مطابق تقریباً 25 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی فلم نے امریکا اور کینیڈا میں اپنے پہلے ہفتے کے دوران 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فلم نے 50 ممالک سے 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمائے، جس کے بعد اس کی مجموعی عالمی آمدن 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ڈزنی نے "موانا" کو اپنی مقبول ترین فلمی فرنچائزز میں شمار کرتے ہوئے اس منصوبے پر بڑی سرمایہ کاری کی تھی۔ 2016 میں ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلم "موانا" ڈزنی پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہے۔اس کا سیکوئل "موانا 2"، جو ابتدا میں اسٹریمنگ سیریز کے طور پر تیار کیا جا رہا تھا، 2024 میں ریلیز ہونے کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد کا عالمی بزنس کرنے میں کامیاب رہا تھا اور تھینکس گیونگ کے موقع پر 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ افتتاحی کمائی بھی کی تھی۔ تاہم اس سیکوئل کی ریلیز کو ابھی صرف 19 ماہ ہی گزرے ہیں، جسے نئی فلم کی نسبتاً کمزور شروعات کی ایک ممکنہ وجہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.