غزہ کے اسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ، دواؤں کی شدید قلت

3 ماہ قبل
غزہ کے اسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ، دواؤں کی شدید قلت
غزہ کے اسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ، دواؤں کی شدید قلت

غزہ میں دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث اسپتالوں میں زیرِ علاج ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق ضروری ادویات کی کمی کے باعث مریضوں کا علاج بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹس اور بلڈ بینک سے متعلق سامان کی قلت 59 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس کی وجہ سے تشخیص اور ہنگامی علاج میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غزہ کے اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق کئی ایسی دوائیں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں جو مریضوں کی جان بچانے کے لیے ناگزیر تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باعث مریضوں کی صحت یابی ممکن نہیں رہی۔