کیلیفورنیا ( مانیٹرنگ ڈیسک)کیلیفورنیا میں امریکی محکمہ انصاف نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ محکمہ انصاف کا مؤقف ہے کہ یونیورسٹی پر یہود مخالف ماحول پیدا کرنے میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں، تاہم کیلیفورنیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فوری طور پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔عدالت نے اس دوران سابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی پر جرمانہ عائد کرنے کی کوشش کو روک دیا۔ جرمانہ اس بنیاد پر لگایا جانا تھا کہ یونیورسٹی کیمپس پر یہود مخالف سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اگست میں امریکی حکومت نے کیمپس پر جاری مظاہروں کے پیش نظر یونیورسٹی کی فنڈنگ روک دی تھی۔ اس مقدمے سے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور امریکی عدالت کے درمیان قانونی جنگ شدت اختیار کر سکتی ہے اور معاملے کا دائرہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں تک پھیلنے کا امکان ہے۔
امریکی عدالت میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا پر مقدمہ درج
1 ماہ قبل