باکو( ترکیہ خبر) صدر الہام علییف کی ہدایت کے مطابق آذربائیجان کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں “بڑی واپسی” کا عمل جاری ہے اور شہری مختلف عارضی رہائشی مراکز سے اپنے آبائی علاقوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس مرحلے میں زنگیلان شہر میں 5 خاندانوں کے 26 افراد جبکہ جبرائیل ضلع کے گاؤں شکربےلی میں 107 خاندانوں کے 453 افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا ہے۔یہ خاندان اس سے قبل ملک کے مختلف علاقوں میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھے جن میں ہاسٹل، سینیٹوریم اور سرکاری عمارتیں شامل تھیں۔اپنے آبائی علاقوں میں واپسی پر شہریوں نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر صدر الہام علییف اور خاتون اول مہربان علییفا کا شکریہ ادا کیا۔واپس آنے والے افراد نے آذربائیجان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت بھی کی اور اس عمل کو ملک کی تاریخی کامیابی قرار دیا۔
آزاد علاقوں میں بڑی واپسی کا سلسلہ جاری، مزید خاندان اپنے گھروں کو لوٹ آئے
واپس خبروں پر
Category:
آذر بائیجان