لاچین، بخارا میں جڑواں شہروں کے تعلقات کا معاہدہ طے پاگیا
لاچین( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کے ازبکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر ہونے والی سرگرمیوں کے ساتھ لاچین اور بخارا کے درمیان جڑواں شہروں کے تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔آذربائیجان کے صدر کے لاچین ضلع میں خصوصی نمائندے ماسیم ممدوف نے آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بین العلاقائی روابط کو مزید وسعت دینا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ تجربات کا تبادلہ، دستیاب مواقع سے مؤثر فائدہ اٹھانا اور معاشی تعاون کو بڑھانا دونوں شہروں کے درمیان تعاون کے اہم شعبے ہیں۔ماسیم ممدوف کے مطابق لاچین کی ترقی کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ شہر میں نئے رہائشی علاقے تعمیر کیے جارہے ہیں، سابق بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس آ رہے ہیں، روزگار کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں جبکہ جدید شہری ماحول کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے