خیبرپختونخوا حکومت نے 6 سال سے زیرالتوا بخشالی روڈ 10 روز میں مکمل کرلی
پشاور( تر کیہ خبر) خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے مردان کی بخشالی روڈ کا 6 سال سے زیرالتوا منصوبہ صرف 10 روز میں مکمل کرلیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق بخشالی روڈ کی تعمیر طویل عرصے سے تاخیر کا شکار تھی، تاہم نئی حکومت نے اسے مختصر مدت میں پایۂ تکمیل تک پہنچا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ بخشالی روڈ کی تکمیل عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر حکومت کی توجہ کا اظہار ہے۔منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی، جبکہ مقامی افراد نے سڑک کی بروقت تکمیل کو سراہا ہے۔