کشمیری عوام مشکلات کے باوجود عزم اور حوصلے پر قائم ہیں: اسحاق ڈار

کشمیری عوام مشکلات کے باوجود عزم اور حوصلے پر قائم ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے عزم، حوصلے اور ثابت قدمی پر قائم ہیں۔یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 27 اکتوبر 1947 کے واقعات کو گہرے رنج و غم کے ساتھ یاد کرتا ہے، جب بھارتی افواج سری نگر میں داخل ہوئیں اور جموں و کشمیر کی تاریخ کے ایک طویل اور المناک دور کا آغاز ہوا۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام بنیادی آزادیوں پر پابندیوں، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، تاہم ان کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جموں و کشمیر کے تنازع پر متعدد قراردادیں منظور کرچکی ہے اور پاکستان ان قراردادوں کو مسئلے کے حل کے لیے بنیادی اہمیت دیتا ہے۔اسحاق ڈار نے زور دیا کہ عالمی برادری دیرینہ تنازع کے منصفانہ، پُرامن اور پائیدار حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.