ترکیے خبر

خنکندی میں ڈبلیو یو ایف تھرٹین فیسٹیول، شہری ترقی سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

خنکندی میں ڈبلیو یو ایف تھرٹین فیسٹیول، شہری ترقی سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

خنکندی( ترکیہ خبر)آذربائیجان کے شہر خنکندی میں عالمی شہری منصوبہ بندی فورم (ڈبلیو یو ایف تھرٹین) کے 13ویں اجلاس کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی فیسٹیول منعقد کیا گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق فیسٹیول کا شام کا مرکزی پروگرام خنکندی کے “فتح اسکوائر” میں ہوا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران “WUF13 آذربائیجان” کی آپریشنل کمپنی کے میڈیا اور مواد سے متعلق شعبے کے سربراہ ایلدار رسولوف نے شرکاء کو فیسٹیول کے مقاصد، دائرہ کار اور پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔فیسٹیول میں مختلف تعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں پیش کی گئیں جن میں معلوماتی کھیل، انٹرایکٹو سرگرمیاں، پریزنٹیشنز اور عوامی مباحثے شامل تھے۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے پائیدار شہری ترقی، جدید شہری سہولیات، سب کے لیے قابلِ رسائی ماحول اور مستقبل کے شہروں کے تصورات کو عوام تک پہنچایا گیا۔پروگرام کا اختتام رنگا رنگ ثقافتی شو اور آتش بازی کے مظاہرے پر ہوا۔منتظمین کے مطابق WUF13 فیسٹیول کا اگلا مرحلہ سُومقایت شہر میں ہوگا، جبکہ اس سلسلے کی آخری تقریب 13 مئی کو باکو میں سمندر کنارے واقع بولیوارڈ کے قریب کلاک ٹاور اسکوائر میں منعقد کی جائے گی۔