قازقستان نے آذربائیجان کے سفیر کو اعزاز سے نواز دیا
آستانہ( ترکیہ خبر) قازقستان میں آذربائیجان کے سفیر آغالار آتاموغلانوف سے قازقستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کے نائب چیئرمین مختار یرمان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔آذربائیجان کے سفارت خانے کے مطابق ملاقات کے دوران مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے سفیر آغالار آتاموغلانوف کو "انتخابی اداروں کے نظام کی ترقی میں نمایاں خدمات" کے اعتراف میں خصوصی تمغہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے اس اعزاز، اعتماد اور قدر افزائی پر قازقستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون اور دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔