جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد( تر کیہ خبر) جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جسٹس عامر فاروق نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔وفاقی آئینی عدالت میں منعقدہ تقریب میں جج صاحبان، عدالتی حکام، عملے اور قانونی افسران نے شرکت کی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان ۱۹ سے ۲۲ اکتوبر تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی اختیارات کے حامل اداروں کی کانفرنس میں شریک ہیں۔ ان کی غیر موجودگی کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.