اردن کا جنوبی شام میں مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

اردن کا جنوبی شام میں مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

کرک( مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کی شاہی فضائیہ نے جنوبی شام میں مبینہ دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی ہے۔ اردنی فوج کے مطابق یہ کارروائی کرک کے علاقے میں چرچ پر حملے کے متاثرین کے انتقام میں کی گئی، جبکہ اس سلسلے میں دمشق کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔اردنی فوج کے مطابق کرک کے گاؤں حمود میں 3 مسلح افراد نے چرچ پر حملہ کیا تھا، جس میں 9 افراد ہلاک اور تقریباً 40 زخمی ہوئے تھے۔ فوج نے کارروائی کا نام ’’اردنی ڈیٹرنس، حمود‘‘ رکھا، جو حملے کا نشانہ بننے والے گاؤں سے منسوب ہے۔فوجی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ چرچ حملے میں ملوث افراد کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔ اردن کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی شام میں ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں کئی عسکریت پسند ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.