استنبول میں موسمیاتی مالیات سربراہی اجلاس، پاکستان کی شرکت
باکو( تر کیہ خبر) استنبول میں ترکی کی جانب سے عالمی موسمیاتی کانفرنس کی 31ویں صدارت کے سلسلے میں موسمیاتی مالیات سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اجلاس میں آذربائیجان کی نمائندگی صدر کے موسمیاتی امور کے نمائندے مختار بابایف اور نائب وزیر خارجہ یلچن رفی یوف نے کی۔اجلاس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی سے متعلق مختلف نشستیں منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر اعلیٰ سطح کے اجلاس، گول میز ملاقاتیں اور مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مالی تعاون بڑھانے اور اس شعبے میں عالمی سطح پر مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔