مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 زخمی

نابلوس (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور مشرقی نابلوس میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 فلسطینی بھائیوں کو گرفتار اور تشدد کے نتیجے میں 4 افراد کو زخمی کردیا۔فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے ذریعے علاقے میں داخل ہوئے اور متعدد گھروں کی تلاشی لی۔ اس دوران گھروں میں موجود سامان کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے ماہر اور سلام ابو عامر نامی دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے تشدد سے 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فلسطینی ہلال احمر کی طبی ٹیموں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.