مکہ اور مدینہ کی جانب حوثی باغیوں کے 4 ڈرون حملے ناکام

مکہ اور مدینہ کی جانب حوثی باغیوں کے 4 ڈرون حملے ناکام

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سمت بھیجے گئے 4 ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے کی جانب آنے والے 2 ڈرونز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا اور تباہ کردیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ کی سمت بھیجا جانے والا ایک مزید ڈرون بھی سعودی دفاعی نظام نے راستے میں ہی مار گرایا۔ ان کے مطابق تینوں ڈرون اپنے ممکنہ اہداف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کیے گئے۔سعودی فوجی اتحاد نے واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے حوثی باغیوں پر ڈرون حملوں کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.