غزہ میں اسرائیلی فائرنگ جاری، 3 فلسطینی مزید شہید

3 ماہ قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ جاری، 3 فلسطینی مزید شہید

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بربریت میں کمی نہیں آئی اور تازہ حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق شہید ہونے والوں میں 15 سالہ ماہی گیر لڑکا بھی شامل ہے۔ غزہ حکام کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اب تک 400 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 71,384 فلسطینی شہید اور 1,71,251 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد بے گھر اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔