غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ، متعدد فلسطینی شہید
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے صلاح الدین اسٹریٹ پر ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔اس سے قبل بھی جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے قریب المواصی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں کم از کم تین فلسطینی شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی اسلامی جہاد کے دو ارکان کو کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت طاہر احمد سالم عبد الواحد اور صلاح قطراوی کے نام سے ہوئی ہے۔