لبنان میں اسرائیلی حملوں سے ایک لاکھ 34 ہزار افراد پناہ گاہوں میں، دس لاکھ بے گھر

1 ہفتے قبل
لبنان میں اسرائیلی حملوں سے ایک لاکھ 34 ہزار افراد پناہ گاہوں میں، دس لاکھ بے گھر

بیروت( مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث ملک بھر میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق ریاستی پناہ گاہوں میں اس وقت 1 لاکھ 34 ہزار 377 افراد موجود ہیں، جو مجموعی طور پر 644 مختلف شیلٹرز میں رہائش پذیر ہیں۔یہ اعداد و شمار وزارتِ اعظم کے تحت کام کرنے والے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ نے لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے ذریعے جاری کیے ہیں، متاثرین میں مجموعی طور پر 34,074 خاندان شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد لبنان میں صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے، اور ملک کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ یعنی دس لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔