غزہ میں اسرائیلی حملے، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں اور حملوں کے نتیجے میں باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا ہسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ کے مطابق مغربی غزہ سٹی میں ایک گاڑی کو اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں یوسف عقیلہ اور ان کی 8 سالہ بیٹی وفا جاں بحق ہوگئیں جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کے 2 الگ الگ حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ غزہ سٹی کے مشرقی علاقے میں ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کے قریب اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص بھی جاں بحق ہوا۔دوسری جانب بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے ایک اسکول پر اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری کے نتیجے میں 7 سالہ بچی بھی شہید ہوگئی۔