تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ٹائمز نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت اور اسرائیلی انٹیلی جنس سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے کئی برس قبل تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کر کے نگرانی کا پیچیدہ نیٹ ورک قائم کیا تھا۔اس نیٹ ورک کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں، گاڑیوں اور کمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات کی مکمل معلومات حاصل کی گئیں۔ اسرائیلی انٹیلی جنس نے موبائل فون ٹاورز میں خلل ڈالنے کے اقدامات بھی کیے تاکہ حفاظتی عملے کو وارننگ نہ مل سکے۔عہدیداروں کے مطابق یہ کارروائی موساد، فوجی انٹیلی جنس اور سگنلز انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے مشترکہ نیٹ ورک کے تحت چلائی گئی، جس میں اربوں ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کر کے اہداف کی نشاندہی کی گئی۔گذشتہ سال ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے سائبر حملے، ڈرون اور اسپارو میزائلز کے ذریعے ایران کے فضائی دفاع کو ناکارہ بنایا اور متعدد سائنسدانوں اور فوجی افسران کو نشانہ بنایا۔ ماہرین کے مطابق اتنے بڑے رہنما کو نشانہ بنانا محض تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ سیاسی فیصلہ بھی تھا، جس کے لیے مکمل تیاری اور وقت کا درست انتخاب کیا گیا۔
اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کر خامنہ ای کو نشانہ بنایا: فنانشل ٹائمز
1 ماہ قبل