مقبوضہ بیت المقدس( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے گرد اضافی فورسز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ لاکھوں نمازیوں کی آمد کے دوران سکیورٹی برقرار رکھی جا سکے۔عالمی میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ، مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں واقع ہے، جس پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا۔مقبوضہ بیت المقدس پولیس کے سینئر افسر اریڈ بریومین نے کہا کہ فوجیوں کو دن رات کمپاؤنڈ کے اندر تعینات کیا جائے گا، جبکہ نماز کے اوقات میں ہزاروں اضافی پولیس اہلکار بھی وہاں موجود ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے لیے 10 ہزار داخلے کے اجازت نامے جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے، تاہم حتمی تعداد اور شرائط حکومت طے کرے گی۔فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس گورنریٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ اجازت نامے 55 سال سے زائد عمر کے مردوں اور 50 سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے جاری کیے جائیں گے۔
اسرائیل کا رمضان میں مسجد اقصیٰ کے گرد اضافی سکیورٹی فورسز تعینات کرنے کا اعلان
1 ماہ قبل