اسلام آباد، تہران،استنبول مال ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ملتوی

3 ماہ قبل
اسلام آباد، تہران،استنبول مال ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ملتوی

اسلام آباد( ترکیہ خبر) اسلام آباد سے تہران اور استنبول کے لیے آج سے چلنے والی مال ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق اسلام آباد سے روانہ ہونے والی یہ فریٹ ٹرین سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچتی، جہاں سے ٹرین نوشکی، دالبندین سے ہوتے ہوئے میر جاوا کے راستے ایران میں داخل ہونا تھی۔محکمہ ریلویز کوئٹہ ڈویژن میں ٹرین کی آمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر چکا تھا، تاہم روانگی سے ایک روز قبل سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے سروس شروع نہیں کی جا سکی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ اور سکیورٹی منظوری کے بعد ٹرین سروس کا آغاز جلد ہی کر دیا جائے گا۔