اسلام آباد(تر کیہ خبر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک سے اربوں روپے کے ٹیکس ریکوری نوٹس کے خلاف جاری حکم امتناع ختم کر دیا ہے، جس کے بعد ٹیکس وصولی کی راہ ہموار ہو گئی۔عدالت نے یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا، جس میں ترمیمی قانون کے بعد حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ نے جاری کیا۔عدالت عالیہ نے 12 مارچ 2026 کے ریکوری نوٹس کے خلاف جاری حکم امتناع ختم کرتے ہوئے قرار دیا کہ نئے قانون کے نفاذ کے بعد اس نوعیت کی درخواستیں خود بخود غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔فیصلے کے مطابق 17 مارچ 2026 کو جاری حکم امتناع بھی واپس لے لیا گیا ہے اور اب اس معاملے پر مزید سماعت کا اختیار باقی نہیں رہا۔عدالت نے واضح کیا کہ زرعی ترقیاتی بینک قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے، جبکہ حکم امتناع کے خاتمے کے بعد ایف بی آر کے لیے اربوں روپے کی ٹیکس وصولی ممکن ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ عدالت نے اس سے قبل زرعی ترقیاتی بینک کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا تھا، تاہم نئی قانونی ترمیم کے بعد بینک کی درخواست کو قانوناً ختم شدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، اربوں کی ٹیکس وصولی کی راہ کھل گئی
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان