اسحاق ڈار کی مالدیپی صدر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی اور سیاحت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اسحاق ڈار نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ مالدیپ کے صدر نے پاکستانی میزبانی کو سراہا، جبکہ مالدیپ کے تجارتی وفد کی کاروباری فورم میں شرکت کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔