وفاقی آئینی عدالت نے سندھ میں ججوں کی برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد( تر کیہ خبر) وفاقی آئینی عدالت نے سندھ حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے ججوں کو ہٹانے کا حکم منسوخ کرتے ہوئے محمد یامین کی اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا سابقہ فیصلہ بھی مسترد کردیا۔فیصلے میں قرار دیا گیا کہ قانون میں ترمیم سے پہلے مقرر ہونے والے جج اپنی طے شدہ مدت پوری کریں گے اور ۶۵ سال کی عمر کی نئی پابندی ان پر لاگو نہیں ہوگی۔ عدالت کے مطابق نئے قانون کا اطلاق سابقہ تقرریوں پر نہیں ہوسکتا۔محمد یامین کو ستمبر ۲۰۲۴ میں کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ڈھائی سال کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ بعدازاں سندھ حکومت نے عمر کی نئی حد مقرر ہونے پر انہیں دو دیگر ججوں سمیت عہدے سے ہٹا دیا تھا، تاہم وفاقی آئینی عدالت نے برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔