آذربائیجان میں فضائی آلودگی روکنے کے لیے صاف فضا مہم شروع
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے محکمہ شاہراہ ٹریفک پولیس نے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے ’’صاف فضا‘‘ مہم شروع کردی ہے۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد دھوئیں اور مضر مادوں کا مقررہ حد سے زیادہ اخراج کرنے والی گاڑیوں کے استعمال کی روک تھام ہے۔ مہم کے دوران ڈرائیوروں، مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے مالکان اور متعلقہ کمپنیوں کو ناقص گاڑیوں کے استعمال سے ماحول، انسانی زندگی اور صحت کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔