تہران/بغداد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 48 ویں لہر شروع کر دی ہے۔ایرانی پاسداران کے ترجمان کے مطابق صہیونی ریاست کے اہم رہنماؤں کے مقامات اور خطے میں امریکی فوج کے تین مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق خودکش ڈرون نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا، جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت میں سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں ہیلی پیڈ پر میزائل سے حملہ ہوا اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔مزید برآں، امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ قطر کے العدید ایئر بیس پر بھی متعدد دھماکے سنے گئے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی دعویٰ شدہ کارروائی، اسرائیل اور امریکا کے اہداف پر میزائل و ڈرون حملے
3 ہفتے قبل