تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے قومی اور ملکی دفاع کے جذبے کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خبریں آرہی ہیں کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں مزید ہزاروں فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔سپیکر قالیباف نے کہا کہ ایران پورے خطے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر پیش رفت، خصوصاً فوجیوں کی نقل و حرکت اور تعیناتی، کو بغور مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو کچھ فوج کے جرنیلوں نے اپنے نقصان کے دوران حاصل کیا ہے، وہ عام امریکی فوجی بحال نہیں کر سکتے، بلکہ صرف نیتن یاہو کے عزائم کا شکار ہوں گے۔محمد باقر قالیباف نے یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری کیا اور کہا کہ ایران خطے میں ہونے والی ہر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز رپورٹس میں بتایا گیا کہ پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں مزید فوجیوں کو بھیج رہا ہے جن کا تعلق 82ویں ایلیٹ ایئربورن ڈویژن سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ بیک وقت مذاکرات اور فوجی نفری میں اضافہ کر رہی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایرانی پارلیمان کے سپیکر نے واشنگٹن کو خبردار کیا: دفاعی جذبہ آزمانا مہنگا پڑے گا
1 ہفتے قبل