تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملے عالمی توانائی وسائل پر کنٹرول کی کوشش ہیں۔چینی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران یہ حملے امریکا کی غیر سنجیدگی کا مظہر ہیں اور ایرانی تیل تنصیبات پر حملے سے زہریلا دھواں پھیل گیا۔بقائی نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی کارروائیاں منظم غنڈہ گردی کی مثال ہیں اور وہ صرف ایران نہیں بلکہ عالمی توانائی کے شعبے پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے لیے مکمل تیار ہے اور امریکا کو عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ ایران عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ان کی سرزمین کا ایران کے خلاف استعمال افسوسناک ہے۔ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن جارحیت کی صورت میں بھرپور دفاع کرے گا اور صرف امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے۔
امریکی و اسرائیلی حملے عالمی توانائی پر کنٹرول کی کوششیں ہیں:ایرانی وزارت خارجہ
3 ہفتے قبل