ایرانی سفارت خانوں کی ٹرمپ پر طنزیہ سوشل میڈیا مہم تیز
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں ایرانی سفارت خانوں سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف طنزیہ پوسٹس کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ایرانی سفارت خانے کے اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو مبینہ طور پر ٹرمپ کے ذہن کے اندر بیٹھا دکھایا گیا ہے، جسے امریکی پالیسی سازی پر اسرائیلی اثر و رسوخ کی علامت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔اسی طرح روس میں موجود ایرانی سفارت خانے نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے ریسلنگ مناظر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے سرجری سے متعلق پس منظر کے ساتھ تقابلی انداز میں دکھایا گیا ہے۔ان پوسٹس کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور سیاسی بیانیے کی جنگ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔