ایران کی مسلح افواج کا دشمن کو سخت وارننگ

3 دن قبل
ایران کی مسلح افواج کا دشمن کو سخت وارننگ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے دشمن کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کبھی کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا اور آئندہ بھی اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ترجمان نے خبردار کیا کہ جو بھی ایران پر حملہ کرے گا، اسے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، اور حملہ آوروں کے ’پاؤں کاٹ دیے جائیں گے‘۔ایرانی حکام کے مطابق ملک کی دفاعی صلاحیت مکمل طور پر مضبوط ہے اور ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، جس سے ایران کے دفاعی موقف کی وضاحت ہوتی ہے۔