تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف حملوں کی 80 ویں لہر شروع کر دی ہے، جس کا بیان ایرانی خبر ایجنسی فارس کے ذریعے جاری کیا گیا۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس نئی کارروائی میں اسرائیل کے شمالی شہر صفد میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ تل ابیب، کریات شمونہ اور بنی براک میں بھی مختلف اہداف پر میزائل حملے کیے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے کویت، اردن اور بحرین میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے جاری کشیدگی کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں، جبکہ اسرائیل اور امریکا کی طرف سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔
ایران نے اسرائیل اور امریکی اڈوں کے خلاف 80 ویں حملوں کی لہر کا آغاز کر دیا
1 ہفتے قبل