ایران کی تردید، امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں

1 ماہ قبل
ایران کی تردید، امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں علی لاریجانی نے واضح طور پر کہا، "ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔"ان کا یہ بیان امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد لاریجانی عمانی ثالثوں کے ذریعے امریکا سے جوہری مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ایران کی جانب سے یہ واضح موقف خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکا کے ساتھ کسی بھی سفارتی رابطے سے انکار کا مظہر ہے۔