تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے شہر اصفہان کے قریب ایک امریکی ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے فضائی دفاعی یونٹس نے امریکا کے جدید ڈرون ایم کیو نو ریپر کو منگل کی صبح نشانہ بنا کر گرا دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو بروقت روک کر تباہ کیا گیا، جبکہ ایرانی حکام کے مطابق یہ جنگ کے دوران گرایا جانے والا ایک سو چھیالیسواں ڈرون ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو نو ریپر ڈرون نگرانی اور حملہ آور کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور اس کی فی یونٹ لاگت تقریباً تیس ملین ڈالر کے برابر بتائی جاتی ہے۔
ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، کشیدگی میں اضافہ
5 دن قبل