ایران کی فضائی کارروائی ایک ہی دن میں طیارے میزائل اور ڈرون تباہ

18 گھنٹے قبل
ایران کی فضائی کارروائی ایک ہی دن میں طیارے میزائل اور ڈرون تباہ

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک)تہران میں پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہی دن میں متعدد فضائی اہداف کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا، جن میں دو لڑاکا طیارے، دو کروز میزائل اور تین ڈرون شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں ملک کے مختلف حصوں میں کی گئیں اور اسے امریکی اور اسرائیلی فضائیہ کے لیے یوم سیاہ قرار دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کے روز فضائی دفاعی فورسز نے دو جدید لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔مزید بتایا گیا کہ وسطی ایران میں ایک جدید لڑاکا طیارہ تباہ کیا گیا جس کا پائلٹ باہر نکلنے میں ناکام رہا، جبکہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی جنگی طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب کے مطابق مختلف صوبوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران خمین اور زنجان میں دو کروز میزائل تباہ کیے گئے، جبکہ اصفہان میں دو جدید ڈرون اور بوشہر میں ایک ڈرون مار گرایا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تمام کارروائیاں جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے انجام دی گئیں، جبکہ مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔