ترکیہ خبر

شیرواں شاہ محل میں بین الاقوامی قالین و ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح

شیرواں شاہ محل میں بین الاقوامی قالین و ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے تاریخی شیرواں شاہ محل میں قالین بافی اور کپڑے کے فن سے متعلق بین الاقوامی نمائش اور مقابلے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔آذربائیجان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ منصوبہ معروف ٹیکسٹائل فنکارہ اور پروفیسر تمیلا محمدوفا کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے۔تقریب کے دوران حکام نے کہا کہ تمیلا محمدوفا ایک باصلاحیت، تخلیقی اور اعلیٰ فنی ذوق رکھنے والی شخصیت تھیں جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ٹیکسٹائل آرٹ کو نئی شناخت دی۔مقررین کے مطابق اس نوعیت کی سرگرمیاں نہ صرف مرحوم فنکارہ کے کام کو زندہ رکھتی ہیں بلکہ نئی نسل کو بھی اس شعبے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔بین الاقوامی ماہرین نے بھی اس نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ مختلف ممالک کے فنکاروں کے درمیان تعاون اور ثقافتی روابط بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔