لاہور( ترکیہ خبر) بھارت میں مودی حکومت نے سچ کی آواز کو دبانے کے لیے آئی ایس پی آر کے سرکاری یوٹیوب چینل سمیت متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ناکامی کے بعد بھارت کو ڈیجیٹل محاذ پر بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے 29 اور 30 اپریل 2025 کو پاکستان میں بھارتی سرگرمیوں اور مبینہ پروپیگنڈے کو تفصیل سے بے نقاب کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یکم مئی 2025 کو بھارتی حکام نے آئی ایس پی آر کے سرکاری یوٹیوب چینل تک رسائی محدود کر دی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی چینلز کی بندش جیسے اقدامات دراصل حقائق کو چھپانے کی کوشش ہیں۔ماہرین کے مطابق عسکری میدان میں دباؤ کے بعد ڈیجیٹل محاذ پر ایسے اقدامات بھارت کی بے چینی اور عالمی سطح پر دباؤ کی نشاندہی کرتے ہیں۔