ترکیہ خبر

جنگ کے بعد شہروں کی تعمیر نو میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کے کردار پر اہم اجلاس

جنگ کے بعد شہروں کی تعمیر نو میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کے کردار پر اہم اجلاس

باکو( ترکیہ خبر) عالمی شہری منصوبہ بندی فورم کے تیرہویں اجلاس کے تحت آذربائیجان پویلین میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنگ کے بعد متاثرہ شہروں کی تعمیر نو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس تقریب کا موضوع تنازع کے بعد شہری علاقوں کی محفوظ اور پائیدار بحالی میں انسانی بنیادوں پر بارودی سرنگوں کے خاتمے کے کردار سے متعلق تھا۔اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی، شہری ترقی اور بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کے عمل کو کیسے مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے اور بارودی سرنگوں کے خطرات کے خاتمے کے بغیر ترقیاتی عمل مکمل نہیں ہو سکتا۔